Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran

سالہائے گزشتہ کی طرح اس بار بھی امت اسلامیہ قبلہ اول کی آزادی کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی۔ دنیا کے متعدد ممالک میں فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے ۔

جامعہ اروتہ الوثقی کے زیر انتظام عالمی یوم القدس ریلی بہت ہی شاندار طریقہ سے نکالی گئی، ریلی سے  حجت الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی حفظ اللہ  نے خطاب کیا۔ 

ریلی میں شریک ہزاروں  روزہ داروں نے اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کو صفحہ ہستی سے محو کرنے اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگائے. 

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا تاکہ ساری دنیا کے مسلمان اس دن فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف اپنی نفرت کا اعلان کر سکیں۔

 

پاکستان کے لاہور شہر میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکےاپنے مسلمان  اور بیدار ملت ہونے کا ثبوت پیش کیا ۔ 

ٹیگس