Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے متاثر

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ روس سے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے جس کے لیے پاکستانی فوج روسی فوج سے رابطے میں ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران - پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم روس سے ہتھیار خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، پاکستانی فوج ہتھیار حاصل کرنے کے معاملے میں روسی فوج سے رابطے میں ہے، ہم روس سے توانائی اور تجارت پر بھی تعاون چاہتے ہیں، روس ان 70 ممالک میں شامل ہے جن کے شہری پاکستان ائیرپورٹ پر (آن ارائیول) ویزا حاصل کرسکیں گے۔

عمران خان نے ہندوستان سے متعلق سوالات پر کہا کہ ہندوستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ہندوستانی قیادت سے ملنا ایک موقع ہوگا ۔

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں اور نئی ہندوستانی حکومت سے پاک بھارت اختلافات بات چیت کے ذریعے حل ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

ٹیگس