کوئٹہ دھماکے کی مذمت
Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکے سے 4 افراد شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ بعض ذرائع نے شہید ہونے والوں کی تعداد 2 بتائی ہے۔
بلوچستان شیعہ کانفرنس ،مجلس وحدت مسلمین،انجمن تاجران سمیت سیاسی و مذھبی جماعتوں اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے، دہشتگردی اور انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ کل منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے باچا خان چوک پر چپل بنانے والی حیدری مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے سے مارکیٹ کی کئی دوکانوں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔
دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی ۔
دھماکے سے 4 افراد شہید اور 15 سےزائدزخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں سے 3 افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ مسلمانوں سے ہے۔