12 منٹ کے اندر پاکستانی میزائل تل ابیب پہونچ سکتا ہے!
پاکستانی جنرل کا کہنا ہے کہ انکے ملک کا شاہین ۳ میزائل ۱۲ منٹ کے اندر اسرائیل پہونچ کر تل ابیب کو نشانی بنا سکتا ہے۔
پاکستان میں دفاعی امور کے ماہر رڈائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انکے ملک کا شاہین ۳ میزائل ۱۲ منٹ کے اندر ایران عراق اور اردن کے اوپر سے گزرتا ہوا صیہونی دار الحکومت تک پہونچ سکتا ہے۔
جنرل غلام مصطفیٰ نے واضح کیا کہ اسرائیل پاکستان کی میزائلی توانائی سے خاصا ہراساں ہیں جس کے سبب اس نے بارہا امریکہ سے مدد طلب کی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو پاکستان کا نظریاتی دشمن بتایا اور کہا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اسرائیل کو ایک قانونی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔
غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پیدا ہونے والے حالیہ مسائل میں اسرائیل کا ہاتھ ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے اور اس کا مقصد کشمیر کے معاملے میں پاکستان کو الجھانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں فلسطین مخالف سرگرمیوں کی ہر گز نہیں دی جانی چاہئے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ باتیں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کہیں۔