کشمیریوں کے خلاف اقدام انسانی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی تیاریوں میں ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال اور اہل کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ نریندر مودی کی امریکا آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے کی تیاریوں میں ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں ہندوستان کے پاس کشمیر پرقبضے کا کوئی جواز موجود نہیں۔