Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے سمندر میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی خبر پر پاکستان نے وہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جس کے بعد کہا گیا کہ وہاں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت  نہیں ہوئے اور کام ختم کر دیا گیا۔

ٹیگس