Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • شیعہ مسلمانوں کی گشمدگیوں پر اظہار تشویش

مجلس وحد مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے مختلف علاقوں سے شیعہ مسلمانوں کی گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک میں شیعہ گمشدگان کی رہائی کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی بےتوجہی اور خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نہ صرف یہ کہ گمشدگان کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ یہ شیعہ مسلمانوں کے لئے باعث تشویش بن گیا ہے-
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے پاکستان سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں شیعہ گمشدگان کی رہائی کی کوشش کرے-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر کی بحرانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس علاقے کے مسلمانوں کے سلسلے میں ہندوستان کے جارحانہ رویے پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ کشمیری مسلمانوں کی تشویش دور کرنے کے لئے مختلف ممالک میں سفارتی وفود روانہ کرے-
پاکستان میں گمشدگان کے تحقیقاتی کمیشن نے رواں سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کو اغوا کیا گیا ہے- 

ٹیگس