Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی۔

پاکستان میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

 مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ سلامی دے گا اور گارڈز کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

پاکستان ائیر فورس کے زیر اہتمام ائیر بیس لاہور میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیاروں اور دیگر سازو سامان کی نمائش ہوگی جبکہ ائیر فورس کے جدید طیارے فلائی مارچ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی  کشمیر منایا جائے گا، عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے ۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر یومِ دفاع کی مرکزی تقریب صبح جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔

ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں شہداء کو یاد رکھتی ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ بد قسمتی سے دنیا نے کشمیر پر توجہ نہیں دی۔

ٹیگس