Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کا چوتھا دورہ سعودی عرب

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

پاکستانی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کے وزرائے خارجہ، خزانہ اور مشیرتجارت بھی ان کے ساتھ ہیں - وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہے ۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا یہ دورہ ایک ایسے وقت کررہے ہیں جب حکومت پاکستان نے شدید مالی مشکلات کی وجہ سے گذشتہ ایک برس کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تقریبا پانچ ارب ڈالر قرض لیا ہے -

پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ گذشتہ برس پاکستان  پچانوے ارب ڈالر تین سو چالیس ملین ڈالر کا مقروض تھا-

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات حکومت پاکستان کو قرضے دے کر اسلام آباد کو علاقے میں اپنے مقاصد خاص طور پر یمنی عوام کے خلاف جنگ میں استعمال کرنا چاہتے ہيں -

ٹیگس