Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۲ Asia/Tehran
  • عمران خان آج ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔ جہاں وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت حسن روحانی سے اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے اس قسم کی خبروں پر کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیےعمران خان ایران کا دورہ کر رہے ہیں کہا کہ ثالثی کا موضوع ابھی تک پیش نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے وہ پہلے ایران اور پھر سعودی عرب جائیں گے اور  دونوں ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ٹیگس