Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے پاس فروری تک کی مہلت: ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ) کے حالیہ اجلاس میں چین نے پاکستان کی بھر پور مدد کی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستان کا موقف پیش کیا تاہم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے فروری تک مقرر ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں ہے، معاملات مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت ہوئی ہے ،ایف اے ٹی ایف اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے مگر اب بھی زیادہ تر اہداف پرعمل درآمد ہونا باقی ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ) کا اجلاس کل ختم ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے 5 رکنی وفد نے شرکت کی تھی۔

 

ٹیگس