Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • کیار طوفان کے باعث پاکستان کی ساحلی پٹی زیر آب

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان کیار کے نتیجے میں پاکستان کی ساحلی پٹی پر طغیانی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور کراچی کے ساحلی پٹی بری طرح مثاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طغیانی کے باعث سمندر کا پانی ریڑھی گوٹھ اور ابراہیم حیدری کی مختلف آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ تیز ہواؤ کے نتیجے میں ہاکس بے کے ساحل پر بنے متعدد تفریحی ہٹ تباہ ہوگئے ہیں۔ 
سمندری طوفان کیار کی شدت میں اضافے کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں سمندر کا پانی آبادی کے قریب پہنچ گیا اور آبادی میں داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ روز سمندری طوفان کیار کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ سپر سائیکلون کی کیٹیگری میں شامل ہوگیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست خطرہ نہیں تاہم آئندہ تین رو‎ز تک سمندر میں طغیانی باقی رہے گی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ 

ٹیگس