Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

پاکستان میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور ہوگئی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی ۔اس رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ انھوں نے یہ رپورٹ پڑھی ہے یا نہیں ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ نیب کے پراسیکیوٹر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کی ۔نیب کے پراسیکیوٹر نے رپورٹ عدالت کو پڑھ کے سنائی اور کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری دل کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اس کے بعد عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپئے کی مچلکے جمع کراکے ان کی رہائی کا حکم صادر کردیا۔

ٹیگس