کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم ممالک اکٹھے ہوں: شاہ محمود قریشی
Dec ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم ممالک اکٹھے ہوں تاہم پاکستان کی سوچ مثبت ہے ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں اور او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈے میں تھا نہ ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصرغلط فہمیوں کوجنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلم ممالک میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن میں تناؤ دکھائی دیتا ہے، پاکستان کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ایران، سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی ہے حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔