پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
پاکستان کی خصوصی عدالت نے آج سنگین غداری کیس میں اس ملک کے سابق صدرپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
پاکستان کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پرمشتمل خصوصی بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔ ججز نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی۔ تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے پرویز مشرف دبئی میں زیرعلاج ہیں، ان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، سابق صدر پر 31 مارچ 2014 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، پرویز مشرف 19 جون 2016 کو مفرور قرار دیئے گئے تھے۔