Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چار ریکارڈ کئی گئی ہے ۔

چار بجکر انتالیس منٹ پر آنے والا یہ زلزلہ دو منٹ تک جاری رہا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں دو سو دس کلومیٹر زمین کے اندر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد، پشاور، لاہور، چترال ، مالاکنڈ ، چکوال ، راولپنڈی، ایبٹ آباد، لوئر دیر، کوہاٹ ، سیالکوٹ، پارا چنار، حافظ آباد ، جہلم ، ڈی آئی خان، نو شہرہ، باجوڑ، شبقدر، مری ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسکردو اور جھنگ میں محسوس کئے گئے۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھبرا کے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل پڑے ۔

اسلام آباد میں جس وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، الیکشن کمیشن کے دفتر میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا تھا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اگرچہ زلزلہ بہت شدید تھا لیکن فوری طور پر کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

ٹیگس