Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ھراس

پاکستان کے شمالی علاقےگلگت بلتستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقےگلگت بلتستان میں دوسری مرتبہ کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 30 کلو میٹر اور مرکز گلگت سے شمال مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔

اس سے قبل بھی گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات دیامر، چلاس، شیروان اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز مینگورہ سے شمال مشرق کی جانب تقریباً 260 کلو میٹر پر اور گہرائی زیر زمین 42 کلو میٹر تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کچھ علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 

ٹیگس