ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کا اجلاس
Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی مسائل پر مذاکرات کے لئے تیئیسویں مشترکہ کمیشن کی نشست کوئٹہ میں جاری ہے ۔
کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس نشست میں، دہشت گردی اور منشیات، ایندھن اور انسانوں کی اسمگلنگ ، منظم جرائم اور شر پسند تخریبی عناصر سے نمٹنےسمیت مختلف سرحدی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔
پائیدار روزگار، دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی کی برقراری ، زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ، ڈرائیوروں کے ٹرانزٹ مسائل اور زائرین کی مشکلات کا حل اور ان کے لئے سہولتوں کی فراہمی بھی اس نشست کے موضوعات میں شامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن کی تیئیسویں نشست بدھ کو کوئٹہ میں شروع ہوئی اور جمعے تک جاری رہے گی۔