Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں شدید برفباری سے  درجنوں افراد جاں بحق

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں بھی شدید برفباری اور برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں کم سے کم بیاسی افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں شدید برفباری نے تباہی مچادی ہے۔ 
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد باسٹھ ہوگئی ہے۔ 
اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کوٹلی، راولا کوٹ اور سدھ نوتی کے علاقے میں بھی برفانی تودے گرنے سے ایک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع  ہے ۔ 
برفانی تودے گرنے سے چھپن مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سینتالیس افراد زخمی بتائے گئے ہیں ۔ 
وادی نیلم میں فوج کی مدد سے برفانی تودے سے انچاس لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ریسکو آپریشن جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
اسی کےساتھ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے کم سے کم بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد کو بچالیا گیا ہے۔ 

ٹیگس