کراچی میں رہائشی عمارت منہدم، متعدد جاں بحق اور زخمی
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
کراچی میں ایک عمارت گرجانے سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
کراچی کے علاقے گولیمار نمبر دو میں تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور دس سے بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متعدد افراد آخری اطللاع ملنے تک ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پہنچ گئے، اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی کارروائیوں کا آغازکردیا گیا ہے۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں اور لاشوں کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت تین سے چار سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور اس میں تمام فلور پر ایک ہی فیملی کے افراد موجود تھے۔
گرنے والی عمارت مکمل طور پر منہدم نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ برابر والی عمارت کے سہارے کے سبب جھک گئی ہے جبکہ اس کا گراؤنڈ فلور زمین بوس ہوگیا ہے۔
مزید پڑھئے: