Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

پاکستان میں جہاں 23 مارچ کی تیاریاں جاری ہیں وہیں آج اس ملک کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ 23 مارچ کی ریہرسل کر رہا تھا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

انتظامیہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایمپلائی کالونی بھی موجود ہے۔

 

ٹیگس