Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، پانچ ہزار سے زائد کورونا کا شکار ہوئے

پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی مصدقہ تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور مزید نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستر ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید چودہ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد اٹھاسی تک پہونچ گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں اتوار کے روز کورونا کے مزید ترانوے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مزید اٹھارہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار چھبیس ہو چکی ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو تیرہ سے بڑھ کر ایک سو انیس ہوگئی ہے۔ گلکت بلتستان میں کورونا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد دو سو سولہ ہوگئی ہے۔ صوبہ پنجاب دوہزار چار سو پچیس کیسوں کے ساتھ کورونا کے لحاظ سے آگے ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اتوار کے روز دوسو اٹھائیس بتائی گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس