Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان، اڑتالیس گھنٹے میں دوسری بار ہندوستانی سفیر کی طلبی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے پچھلے اڑتالیس گھنٹے میں دوسری بار ہندوستانی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

 اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر ہندوستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلبہ کیا گیا ہے۔ 
 پاکستانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوھدری نے ہندوستانی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے روز کی جانے والے فائرنگ میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔
 پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز بھی ہندوستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے ہندوستانی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا تھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق  اور تین شہری زخمی ہوگئے تھے۔
ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے مابین اکثر و بیشتر کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزم ‏عائد کرتے رہتے ہیں۔ 

ٹیگس