May ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ہفتے سےلاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کر دیا اور لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ تاہم سماجی فاصلے سے وائرس کا پھیلنا رک جاتا ہے، ہمیں خوف تھا کہ اگر سب کچھ بند کر دیا گیا تو دیہاڑی دار مزدوروں کا کیا بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے لیے اس او پیز بنائے ہیں اور مزید ہر شعبے کے لیے اس او پیز بنا دئے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن کھولنا ہے، اب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس او پیز پر عمل کریں۔ اس سے قبل عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسکولوں کو پندرہ جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ بس ٹرین اور مقامی فلائٹ آپریشن بند رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ٹیگس