Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی طیارے کا بلیک باکس فرانس پہنـچ گیا

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں شہری آبادی میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ’پی آئی اے‘ کے طیارے کی تحقیقات کے سلسلے میں اس کے دو بلیک باکس کو تجزیے کے لیے فرانس بھیج دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے غیر معمولی طور پر ایک ایئربس طیارے کے ذریعے ان بلیک باکسوں کو بھیجا گیا ہے اور یہ پیر کی دو پہر پیرس پہنچ گئے جہاں فرانس کی بی ای اے ایئر ایکسیڈنٹ ایجنسی اس باکس کو کھولے گی۔

پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ان تحقیقات میں فرانسیسی ایجنسی شامل ہے کیونکہ تباہ ہونے والے طیارے اے تین سو بیس فرانس کی ایئر بس نے تیار کیا تھا اس لئے انہوں نے ریکارڈرز کو ڈی کوڈ کرنے کا کام اپنے ذمے لیا ہے۔

22 مئی کو پی آئی اے کا بد قسمت طیارہ دونوں انجن ناکام ہونے پر رن وے سے کچھ ہی فاصلے پر کراچی میں شہری آبادی میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت ستانوے افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔دو مسافر معجزاتی طور پر بچنے میں کامیاب رہے جبکہ شہری آبادی میں طیارہ گرنے کے باوجود مقامی سطح پر کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

ٹیگس