عمران خان نے کورونا مریضوں کے خدمتگزاروں کی حفاظت پر زور دیا
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لئے ایمرجنسی پلان طلب کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت صحت وزیر اعظم کو میڈیکل اسٹاف کی کورونا سے حفاظت کے انتظامات اور انہیں اس تعلق سے فراہم کئے جانے والے وسائل سے متعلق بریفنگ دے گی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے ضروری وسائل کے ساتھ ہی میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی وسائل کی قلت کا بھی سامنا ہے۔