Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • یورپ کی دیکھا دیکھی پاکستان میں لاک ڈاؤن صحیح نہیں: عمران خان

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اگر صوبوں نے لاک ڈاؤن سے پہلے ان سے پوچھا ہوتا تو وہ اس طرح کا لاک ڈاؤن ہرگز نہ ہونے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے یہ دیکھنا ضروری تھا کہ اس سے معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ یورپ کی دیکھا دیکھی پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ یورپ اور پاکستان کے حالات میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث سروس سیکٹر تباہ ہو گیا، رستوران، شادی ہال اور کاروباری مراکز بند کر دئے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں غریب عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانا ضروری ہے۔ انہوں نے احساس کیش پروگرام کو سیاست سے پاک اور قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستحقین میں پیسے تقسیم کرنے کے لئے لاڑکانہ گئے تھے تو وہاں دیکھا کہ جھابڑی والوں کا کام بھی بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جھابڑی والوں کو کیوں بند کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ اگلا مہینہ مشکل ہے، اس لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہے اور غریب عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانا ہے۔

ٹیگس