Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، ایم کیو ایم کا بجٹ کے خلاف مظاہرہ

ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی بجٹ کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی مسلسل تین روز سے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے مظاہرے اور دھرنے  کا دائرہ شہر بھر میں پھیلانے کی دھمکی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن  پر درج تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے لوگوں کو کورونا سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں عام شہریوں کو نظر انداز کیا ہے اور خاص طور سے کراچی اور حیدر آباد کے شہریوں کے لیے کچھ نہیں رکھا ہے۔ کنور نوید کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا بجٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے منظور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو دھرنے کا دائرہ پورے  شہر میں پھیلا دیا جائے گا۔

ٹیگس