پاکستان نے ہندوستان کے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا
پاکستان کی فوج نے ہندوستان کے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستانی فوج نے کل رات اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے ایک ہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ کواڈ کاپٹر ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر کے حدود میں آ گیا تھا۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ رواں سال 2020 میں اب تک ہندوستان کے 9 جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کرتے ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان نے 2003 میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔
کشمیر دونوں ممالک کے مابین اختلافات کا ایک بنیادی مسئلہ ہے اور دونوں ممالک کشمیر پر مالکیت کا دعوی کرتے ہیں۔