Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 846 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا کے ہاتھوں مزید 118 افراد لقمۂ اجل بن گئے اس طرح جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 6 ہزار 530 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 98 ہزار 503 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 36 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 57 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 67 ہزار 665 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس