Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان پُر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان کی سلامتی کے ایجنڈے پر ہند چین تنازعے کے ممکنہ اثرات کے بارے میں غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُر امن بقائے باہمی  پر یقین رکھتا ہے لیکن ہمارے پاس اپنے لوگوں اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی خواہش اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔
بیان کے مطابق اس اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار اور عالمی برادری سے ان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ اجلاس پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو کے تناظر میں ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ علاقائی سلامتی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

ٹیگس