Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان 11 ویں نمبر پر

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے آج بروز جمعہ رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 751 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 89 ہزار 449 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 375 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 92 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کا صوبہ سندھ بدستور کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں اب تک ایک لاکھ 900 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ہزار 677 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سرفہرست ہے اور اس صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہزار972 افراد ہلاک  جبکہ85 ہزار261 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 23 ہزار 255 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی کُل تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 858 ہو چکی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس