پاکستان، ’’را‘‘ سے تعلق کے شبہے میں تین گرفتار
پاکستان نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے کے الزام میں، فائر بریگیڈ کے ایک ملازم کو اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
مذکورہ تینوں افراد کے نام ظفر خان، سفیان اور جاوید میمن بتائے گئے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق اس آپریشن میں ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ وہ را کے لئے کام کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ظفر خان را کے کہنے پر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے چودہ مہینے تک دہشت گردی کی ٹریننگ دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ظفرخان کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کا ملازم ہے اور اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ