Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی

پاکستان میں زیرحراست جاسوسی کے مبینہ ملزم کلبھوش جادھو سے ہندوستانی سفارتکاروں ملاقات کی ہے

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستانی ناظم الامور اور قونصلر افسران نے جمعرات کو جاسوسی کے الزام میں پاکستانی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی- پاکستانی حکومت نے کلبھوشن جادھو کو دوسری بار قونصلر رسائی دی ہے اور یہ ملاقات اسلام آباد میں ایک محفوظ مقام پر ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا ہے- اس سے قبل ہندوستانی حکام نے گزشتہ برس ستمبر میں کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی تھی-

پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اور دو قونصلر افسران نے جمعرات کی سہ پہر کلبھوشن جادھو سے بلا روک ٹوک ملاقات کی- پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنا رکھی ہے-

ملاقات کے بعد ہندوستانی سفارتکاروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے- کلبھوشن جادھو دوہزار سولہ سے پاکستان کی جیل میں بند ہے-

پاکستان کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کو اپنی سزا کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس