Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • کورونا کیسز کم ضرور ہوئے ہیں، مگر ایس او پیز کا خیال ضروری ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر عید الفطر جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اموات کی شرح میں کمی کی وجہ عوام کی جانب سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں ہسپتالوں بالخصوص انتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اور شرحِ اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹیگس