پاک افغان بارڈر پر فائرنگ 3 جاں بحق
افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے راکٹ حملوں مین 3 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے زخمیوں میں 2 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک افغان باڈر پر سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر رونما ہونے والے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے جو دونوں ممالک کے مابین اختلافات کا باعث بنا ہوا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ