Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مزید تیرہ سو کورونا کیسز سامنے آئے

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 332 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہو چکی ہے۔

اس درمیان مزید 38 مریض اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار677 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 51 ہزار 283 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 436 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے چکا ہے۔ جبکہ دنیا کے ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس