Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان بدستور 12ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 763 نئے کورونا کیسز سامنے آ ئے جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار191 ہو چکی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 709 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 307 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 382 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 175 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے اور طبی اصولوں پرعمل کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس