Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا

ہرچند کہ پاکستان میں مسلسل نئے کورونا کیسزاور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے آج بروز جمعہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کورونا کیسز سامنے آ ئے جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہو چکی ہے جبکہ مزید 54 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 854 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے ایک ہزار 316 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 19 ہزار 783 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کا صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں ایک لاکھ 15 ہزار 883 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے دیگر صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں 2 ہزار 105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 6 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 18 لاکھ 21 ہزار 296 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس