Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا  نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار887 ہو چکی ہے جبکہ مزید 24 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 787 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 29 ہزار 504 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے ایک ہزار 294 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 18 لاکھ 44 ہزار 926 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس