Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مسلسل بہتری کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور صحت یاب ہونے والوں کا تناسب چھیاسی فی صد تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا کے صرف دو سو اکیاون نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا جبکہ اس عرصے میں صرف چار مریض موت سے ہمکنار ہوئے۔

پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید آٹھ سو اڑتیس افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر انتیس ہزار آٹھ سو دو ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران پاکستان میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب چھیاسی فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں صوبہ سندھ اور پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو اٹھاون جبکہ پنجاب میں اکیانوے ہزار نو سو سے زیادہ ہے۔

پاکستان کے باقی تمام صوبوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چالیس ہزار سے کم بتائی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان کورونا سے سب کم متاثر ہوا ہے جہاں اب تک ایک ہزار نو سو باون افراد کورونا سے متاثر پائے گئے اور صرف سینتیس اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس