ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ مشن کی خبر، پاکستان نے کی تردید
پاکستان کی وزارت خارجہ نے آسٹریلیائی ذرائع ابلاغ کے اس دعوے کو خارج کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ووہان لیب کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں۔
آسٹریلیائی نیوز ادارے کلیکزون نے اپنی رپورٹ میں خفیہ حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے ہندوستان اور مغربی حریفوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کے ایک حصے کے طور پر پاکستان میں آپریشنز قائم کیے۔
پاکستان کی وزارت خاریہ نے آسٹریلیائی نیوز ایجنسی کی اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا کہ اس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹ بیان کیا گیا ہے۔
آسٹریلیائی نیوز ایجنسی سے 23 جولائی کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ اس خفیہ آپریشن میں اینتھراکس جیسے پیتھوجنز بنائے جا رہے ہیں جسے بائیولوجیکل جنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات کے سلسلے میں بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کو اس سہولت کے بارے میں معلومات شیئر کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کا مقصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے ابھرتے ہوئے صحت کے خطرات، نگرانی اور بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی اور حفاظتی نظام میں بہتری لانا ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے اور رکن ریاستوں کے کنونشن پر مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط تصدیق کے طریقہ کار اپناتے ہوئے سب سے مخیر حمایتی رہا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link