پاکستان میں کورونا کی نئی صورتحال
پاکستان میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان اب بھی 12 ویں نمبر پر ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک پاکستان میں کورونا کے صرف دو سو ترسٹھ نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا۔
پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد دولاکھ چوہتر ہزار دو سو اناسی ہو گئی ہے جس میں سے پانچ ہزار آٹھ سو بیالیس افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ دو لاکھ اکتالیس ہزار چھبیس افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں صوبہ سندھ اور پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو گیارہ ہے جبکہ پنجاب میں بانوے ہزار دو سو تہتر ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔ پنچاب میں کورنا سے مرنے والی کی تعداد دو ہزار ایک سو سولہ ہے۔
پاکستان کے باقی تمام صوبوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چالیس ہزار سے کم بتائی جاتی ہے۔ صوبہ گلگت بلتستان کورونا سے سب کم متاثر ہوا ہے جہاں اب تک ایک ہزار نو سو اناسی افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد اڑتالیس ہو گئی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link