Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پالیا: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کی کورونا پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کی کورونا پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوئی ہے اور ہمارے ہسپتالوں پر دباؤ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔

عمران کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے آج پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے تین ماہ کے بعد آج سب سے کم کیسز پاکستان میں ہیں اور گزشتہ تین روز کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سخت ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانا کسی صورت درست نہیں تھا لہذا ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ یورپ میں کیا ہو رہا ہے، یومیہ ہزار لوگ مر رہے تھے, ایسے میں لاک ڈاؤن ختم کرنا ایک رسک تھا، لیکن ہمیں خدشہ تھا کہ کہیں کورونا سے بچانے کے چکر میں لوگ بھوک سے نہ مرجائیں، لہذا ہم نے رسک لے کر فیصلہ کیا اور آج میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ فیصلہ درست تھا۔

عمران خان نے قوم سے احتیاتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا ابھی سیکھ رہی ہے، کیونکہ مختلف ممالک سے عجیب اعداد و شمار آ رہے ہیں اور اسکی ویکسین بھی تیار نہیں کی جا سکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس