Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی سے عید کی خریداری عروج پر

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے آج بروز منگل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 176 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جس سے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہو چکی ہے، جبکہ مزید 20 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح اس کورونا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842 تک جا پہنچی تاہم ملک بھر میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 229 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 26 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی پر پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر بازاروں کا رخ کر لیا ہے اور عید کی خریداری اس وقت عروج پر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا کیسزمیں کمی آئی، 3 دن کے دوران ملک میں وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں تاہم احتیاط نہ کرنے پر کورونا پھرخطرناک ہوسکتا ہے اس لیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی اورمحرم الحرام  میں احتیاط کریں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس