Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردوں اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کورونا کے باعث گھر سے نکلنے سے روک دیا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جن امراض میں مبتلا ہیں، ان کے پیش نظر، گھر سے باہر نکلنا ان کے لئے خطرناک ہے کیونکہ کورونا ان کے لئے جان لیوا ہوسکتا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران میاں نواز شریف کو بہت زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے ان کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس سے پہلے دو ہزار انیس کی چار اور پندرہ دسمبر اور رواں سال کی تیرہ جنوری، بارہ فروری، اٹھارہ مارچ اور اٹھائیس اپریل کو میاں نواز شریف کی میڈیل رپورٹیں عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ 

ٹیگس