Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • عمران خان نے اپوزیشن پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن، بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے اور اگر اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی تو بے نقاب ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے سخت شور شرابے کے باوجود حکومت دو بل ایوانِ زیریں سے منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ سینیٹ سے بھی ایف اے ٹی ایف سے متعلق دونوں بل منظور ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر انسداد دہشت گردی بل کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مذکورہ حکومتی بل عوام کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور حکومت اس بل کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ اُس نے اس بل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس