پاکستان کا دعوی، ہندوستان، ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے، صورتحال پر نظر ہے، ہر وقت تیار ہیں
پاکستان کا دعوی ہے کہ ہندوستان ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے اسی لئے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ نئی دہلی کو اس کام سے روکے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کو اسلحہ ذخیرہ کرنے سے روکے جس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا پہلے ہی ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ رویے سے آگاہ ہے جو منفی ایجنڈے پر گامزن ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس سے ہندوستان کو ملنے والے پانج رفائل طیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنی حقیقی دفاعی ضروریات سے زیادہ فوجی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے، اس اسلحے کی خریداری میں اسے تجارتی مفادات کی مدد حاصل ہے جس کے تحت اسے رعایتیں، چھوٹ اور جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کی فراہمی جاری ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM