Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • افغان فوج پر پاکستان کا الزام

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے افغان فوجیوں پر جھڑپیں شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ہفتے کو کہا کہ سرحدی علاقے میں افغان فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کا ملکی فوج نے مجبورا جواب دیا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بعض افراد نے افغانستان کے ساتھ ملحق بارڈ بند ہونے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگوں کو پاکستان کے خلاف اقدام کرنے اور سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے پر اکسانے کی کوشش کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاک افغان بارڈر ایک تجارتی مرکز ہے اور کابل، اسلام آباد کے لئے ایک اہم پڑوسی ہے اور دونوں ملکوں کی کوشش ہے کہ دوستانہ تعلقات برقرار رہیں۔

درایں اثنا افغان حکام نے بھی سرحدوں پر جھڑپ کا ذمہ دار پاکستانی فوجیوں کو قرار دیا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ بارڈر پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں فریقین کے کچھ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جعلی ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات کی تعمیر جیسے مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور فریقین ایک دوسرے پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس