پاک و ہند کے مابین لائن آف کنڑول پر فائرنگ سے کشیدگی
ہندوستان و پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران ایک بار پھر کشمیر لائن آف کنڑول پر فائرنگ کی خبریں ہیں۔
آئی آر آبی نیوز کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے داغ بہار میں رہائشی علاقے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور سات شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ہونے والی اس فائرنگ کا پاکستانی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔
پاکستان کے مذکورہ فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک ہزار8 سو 77 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 15 شہری جاں بحق اور ایک سو 44 زخمی ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b